ماسٹر چیمپینز لیگ جمنائی عریبینز نے سیگیٹریئس کو 12 رنز سے ہرادیا

Master Champions League

Master Champions League

شارجہ (جیوڈیسک) ماسٹر چیمپینز لیگ میں وریندر سواگ کی شاندار سنچری کی بدولت جمنائی عریبینز نے سیگیٹریئس کو 12 رنز سے ہرادیا۔

شارجہ میں عریبینز نے ابتدا ہی سے جارحانہ انداز اپنایا،سہواگ اور روڈلف نے86 رنز کی بنیاد رکھی،پھر سنگا کارا نے سہواگ کے ساتھ مل کر خوب لاٹھی چارج کیا،سہواگ نے 63 گیندوں پر 134 رنز بنائے،سنگاکارا 51 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے ،لیکن اننگز کا آخری اوور تباہ کن رہا،کرشمر سنتوکی چار گیندوں پر چار کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔

عریبینزنے 7وکٹ پر 224 رنز بنائے،جواب میں سیگیٹریئس اسٹرائیکر کی پہلی وکٹ صفر پر گرگئی، عمران فرحت اور یاسر حمید نے عمدہ بیٹنگ کر کے امیدیں زندہ رکھیںلیکن ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹ پر 212 رنز ہی بنا پائی۔