ماسٹرز چیمیئن لیگ کے کھلاڑیوں کو تاحال معاوضے نہ مل سکے

MCL

MCL

دبئی (جیوڈیسک) ریٹائرڈ کرکٹرز کی ماسٹر چیمپئنز لیگ میں کھلاڑی معاوضوں سے تاحال محروم۔ فیکا نے لیگ منتظمین کو یو اے ای کی عدالت میں لے جانے کی دھمکی دے دی۔

عالمی کرکٹرز ایسوسی ایشن کی فیڈریشن فیکا نے اعلان کیا ہے کہ ماسٹر لیگ انتظامیہ نے ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کو معاوضوں کی ادائیگی نہیں کی تو انہیں متحہد عرب امارات کی عدالت میں کیس کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فیکا کے مطابق ریٹائرڈ کرکٹرز کو ابھی تک معاہدے کے مطابق معاوضے نہیں ملے۔کچھ کو صرف 25 ، اور چند کو 50 فیصد رقم ادا کی گئی ہے۔

ایونٹ کو ختم ہوئے تین مار ہو چکے،تاہم یہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔دوسری جانب لیگ کے اونر ظفر شاہ نے فیکا کے بیان پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔کہتے ہیں تمام فرنچائز مالکان معاہدے کے مطابق رقوم کی ادائیگی کے لیے کام کر رہے ہیں یہ عمل بہت جلد مکمل ہو جائے گا۔