مولانا عبد العزیز کو ہم نے مسلط نہیں کیا، ثبوت دیں کارروائی کریں گے

Nisar Ali Khan

Nisar Ali Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل ایکشن پلان پر سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا نیشنل ایکشن پلان پر سیاست نہ کی جائے۔ کراچی میں رینجرز آپریشن سے دہشتگردی 80 فیصد کم ہوئی۔

مولانا عبد العزیز کو ہم نے مسلط نہیں کیا ثبوت دیں کارروائی کریں گے۔ فاٹا اصلاحات سے متعلق رپورٹ جلد حکومت کو پیش کی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 20 میں سے 10 نکات صوبوں سے متعلق ہیں۔ 15 نکات پر عملدرآمد تسلی بخش ہے اور ملک بھر میں 10 کروڑ سمز بلاک کی گئیں۔

ایک سال میں 6500 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہوئے۔ تحریری رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت نیکٹا کو ایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ پنجاب، سندھ اور کے پی کے میں 182 مشکوک مدارس بند کیے جا چکے ہیں۔

مدارس کی رجسٹریشن کے لیے متفقہ فارم بھی بنا لیا گیا ہے۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران 2142 دہشتگرد ہلاک جبکہ 1711 گرفتار ہوئے۔