مولانا اللہ وسایا صدیقی کے انتقال پر مفتی محمد نعیم کی لواحقین سے اظہار تعزیت

Mufti Muhammad Naeem

Mufti Muhammad Naeem

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے شہر قائد کے معروف عالم دین اور اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنماء مولانا اللہ وسایاصدیقی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مولانا صحابہ کرام کے سچے عاشق اور عظیم عالم دین تھے۔

مرحوم نے پوری زندگی دین کی ترویج واشاعت میں صرف کی ،ان کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اللہ تعالیٰ مرحوم کی دینی وسماجی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں جنت فردوس میں اعلیٰ درجات سے نوازے ان کے صاحبزادگان اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین