مولانا فضل الرحمان نے آصف زراری سے ملاقات کی تردید کر دی

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

برمنگھم (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا برطانیہ آ کر ملاقاتیں کرنا میرا مشن نہیں مجھے اس کی کیا ضرورت ہے۔

برطانیہ میں وزیراعظم نواز شریف ، آصف زرداری اور میری موجودگی اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا آصف زراری سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا زرداری صاحب ہمارے دوست ہیں ذاتی تعلقات بھی ہیں۔

واضح رہے اس سے پہلے خبریں تھیں کہ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ہے جس میں پاناما لیکس کے معاملے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔