مولانا فضل الرحمن کا فاروق ستار کو ٹیلی فون، استعفوں کے فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت

Maulana Fazlur Rehman with Farooq Sattar

Maulana Fazlur Rehman with Farooq Sattar

اسلام آباد (جیوڈیسک) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا متحدہ کے رہنما فاروق ستار کو ٹیلی فون، استعفوں کے فیصلے پر نظرثانی کی ہدایت، فاروق ستار نے بتایا کہ وزیر اعظم نے متحدہ اور آپ کے ثالثی کے کردار کی کوئی قدر نہیں کی۔

متحدہ کو اسمبلی میں واپس لانے کے لیے مولانا فضل الرحمن ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے ہیں ، متحدہ کی جانب سے استعفے واپس نہ لینے کے اعلان کے بعد مولانا فضل الرحمن نے متحدہ رہنما فاروق ستار کو ٹیلی فون کیا اور فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت کی۔

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایسی پارلیمنٹ میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں جہاں صرف خانہ پوری ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی پارلیمنٹ میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں جہاں صرف خانہ پوری ہو۔ پارلیمنٹ کے باہر رہ کر نوجوانوں کو تعلیم دے کر اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

فاروق ستار نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ استعفے واپس نہ لینے کا فیصلہ متحدہ کی رابطہ کمیٹی نے کیا ہے، وزیر اعظم نے ہمارے زخموں پر مرہم نہیں رکھا۔