مولانا فضل الرحمان آج ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات کریں گے

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

کراچی (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمان آج ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات کریں گے، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے فضل الرحمن نے امید ظاہر کی کہ معاملہ پہلی ملاقات ہی میں طے ہوجائے گا۔قومی اسمبلی میں استعفے قبول نہ کرنے کی مثال موجود ہے۔

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پیر کی شام کراچی پہنچے، میڈیا سے گفتگو میں میں اُن کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن سے امن بحال ہوا۔

الطاف حسین آپریشن کیخلاف نہیں بلکہ غیر جانبداری کی ضمانت چاہتے ہیں-مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں استعفے قبول نہ کرنے کی مثال موجود ہے جس کا اطلاق سب پر ہونا چاہئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ استعفوں کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بات چیت کے حوالے سے پیشگی شرائط نہیں رکھیں، رابطہ کمیٹی سے ملاقات میں جو پیش رفت ہوئی اُس سے قوم اور وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔