مولانا فضل الرحمن خواتین کے حقوق کی پاسداری کریں : رانا مشہود

Rana Mashhood

Rana Mashhood

لاہور (جیوڈیسک) لاہور گیریژن یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ حقوق نسواں بل کا مذاق نہ اڑایا جائے۔

مولانا فضل الرحمن کی حس مزاح اچھی ہے۔ اراکین اسمبلی اور وزیر اعلی پر ان کی تنقید بلا جواز ہے۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ مولانا سنجیدہ رویہ اپنائیں ورنہ کہنے کو ہمارے پاس بھی بہت کچھ ہے۔

تقریب سے خطاب میں رانا مشہود نے یونیورسٹی ڈویلپمنٹ کے لیئے 20 کروڑ روپے ، 100 ایکڑ زمین ، طلباء کے لیئے 100 سکالر شپ، لیپ ٹاپ اور سپورٹس کمپلیکس سمیت دوسری سہولیات دینے کا بھی یقین دلایا۔