مولانا غلام رسول مجدی آف چکسواری کا سالانہ عرس مبارک 4 ستمبر انعقاد پذیر ہوگا

Maulana Ghulam Rasool Mujadadi

Maulana Ghulam Rasool Mujadadi

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) عاشق رسول محسن اہل سنت حضرت مولانا غلام رسول مجدی آف چکسواری کا تیسرا سالانہ عرس مبارک 4 ستمبربر و ز جمعتہ المبار ک بمقام مرکزی جا مع مسجد حضرت مجدد الف ثانی ایجوکیشن ٹرسٹ برمنگھم میں انعقاد پذیر ہورہا ہے۔

جس کی میزبانی کے فرائض جگر گوشہ خطیب الاسلام صاحبزادہ حافظ سعید احمد مکی ناظم مالیات جما عت اہل سنت برطانیہ سرانجام دیں گے جبکہ صدارت قا ئد تحریک تحفظ ناموس رسالت و سجا دہ نشین نیریاں شریف آزادکشمیر پیر محمد علا ئو الدین صدیقی کی ہوگی اس موقع پرشیخ الا سلام پیر سید محمد ہاشمی میاں سجا دہ نشین دربا ر عالیہ کچھوچہ شریف انڈیا ، جا نشین حضور ضیاء الا مت سجا دہ نشین دربا ر عالیہ بھیرہ شریف وزیر مذہبی امور و اوقاف حکومت پاکستان پیر محمد امین الحسنات شاہ، پیر محمد عتیق الرحمن فیض پو ری سجا دہ نشین آستانہ عالیہ فیض پو ر شریف ممبر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر ، پیر اورنگزیب بادشاہ قاسمی سجادہ نشین آستانہ عالیہ موہڑہ شریف مری پاکستان ، مفتی اعظم پاکستان و چیئرمین رویت حلال کمیٹی پاکستان مفتی محمد منیب الرحمن ، پیرذادہ رضا ثا قب مصطفائی امیر ادارة المصطفےٰ پاکستان ، صا حبزادہ سلطان نیا ز الحسن قا دری زیب سجا دہ نشین آستا نہ عالیہ حضرت سلطان با ہو ، مفتی اعظم برطانیہ مفتی گل الرحمان قادری سرپرست اعلیٰ جماعت اہل سنت برطانیہ ،پیر خالد سلطان القادری مرکزی چیف آرگنا ئزر جماعت اہل سنت پاکستان و امیر جما عت صالحین خا نوادہ حضرت سخی سلطان با ہو ،مفتی لیا قت حسین الا زہری آف کراچی ،امیر جماعت اہل سنت برطانیہ مفتی یا ر محمد قا دری ، ناظم اعلیٰ جما عت اہل سنت برطانیہ علامہ غلام ربانی افغانی ، صاحبزادہ دائود شامی مدرس مسجد ہذا، قا ری صداقت حسین مجددی مدرس ادارہ ہذا اور علامہ طارق مجا ہد جہلمی اور دیگر خصوصی شرکت کریں گے اس موقع پر برطانیہ بھر سے علماء و مشائخ اور نعت خواں حضرات اس روحانی و مذہبی محفل میں بھرپور حصہ لیں گے۔

اس موقع پر حافظ محمد قاسم صدیق چشتی کی دستار بندی بھی کی جا ئے گی محفل پاک میں خواتین کے لیے پردے کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ اختتام پرآنے والے زائرین میںلنگر بھی تقسیم کیا جا ئے گا۔