21 مئی کی شام ثناء خوان رسول قاری شاہد محمود، شہباز قمر فریدی اور تسلیم صابری مرکز منہاج القرآن میں ایک ساتھ

پیرس (اے کے راؤ سے) منہاج ویلفئیر فرانس کے صدر راجہ بابر حسین نے میڈیا پرس راؤ خلیل احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 21 مئی کی شام عالمی شہرت یافتہ ثناءخوان رسول قاری شاہد محمود ، شہباز قمر فریدی اور Q.Tv فیم نقیب صاحبزادہ تسلیم احمد صابری مرکز منہاج القرآن فرانس میں ایک ساتھ جلوہ افروز ہو کر بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے۔ شب برآت کی مناسبت سے ہونے والی یہ محفل صبح فجر تک جاری رہے گی اور اس میں صلواۃ تسبیح ،نوفل اور سحری کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

محفل ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس پروفیسر حسن میر قادی کی سرپرستی میں ہونے والی اس محفل میں خواتین کے لیے بھی الگ اہتمام ہوگا۔ منہاج ویلفئیر فرانس کے تعاون سے ہونے والی اس محفل میں قرع اندازی کے زریعے ایک خوش نصیب کو عمرے کا ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔ معززین پیرس اور اہل زوق کو خصوصی دعوت دی جائے گی۔

Mahfil  Naat

Mahfil Naat