مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 18/7/2016

AC Kasur

AC Kasur

قصور (بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی نے ڈیوٹی جوائن کرلی، فوڈسٹریٹ کی بیکریوں اورریلوے کی زمین پرقائم ٹینریوں کیخلاف گرینڈآپریشن کی تیاری مکمل کرلی ہیں، کسی کو بھی نہیں چھوڑوں گا، غلط کام کرنیوالوں کو جیل بھیجواؤ ں گا، میڈیا سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی عمرہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے آفس جوائن کرلیا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی سے صحافیوں کے ایک وفد نے ملاقات کی ، جس میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ریلوے کی زمین پرقائم ٹینریوں کیخلاف گرینڈآپریشن کی تیاری مکمل کرلی ہیں، میرے لیٹر پروزیراعلی پنجاب کے حکم کے مطابق اعلی سطح کی کمیٹی بن چکی ہے کسی کو بھی نہیں چھوڑوں گا، غلط کام کرنیوالوں کو جیل بھیجو اؤں گا،کوئی کتنا ہی بااثر کیوں ہو،، بیکریوں اورٹینری آنروکلاء سمیت صحافت کی آڑ میں بھی چھپ جائے مگر قانون کو دھوکہ نہیں دے سکتا ، گورنمنٹ کے واجبات اور حکومتی اداروں کو ماموں بنانے والوں کو نشان عبرت بنا دوں گا،ڈی سی او قصور عمارہ خان، کمشنر لاہور ڈویثرن عبداللہ خان سنبھل کی گائیڈ لائن کی روشنی میں قصور کو اچھا اور خوبصورت شہر بنانے کیلئے میری جدوجہد جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Atta AC Kasuri

Atta AC Kasuri

قصور (بیورورپورٹ) محمداحمد چوہدری کی صحافیوں کے اعزاز میں مینگوپارٹی، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں وصحافیوں کی بھرپور شرکت، تفصیلات کے مطابق نومنتخب چےئرمین پاکستان میڈیا کونسل ضلع قصورحاجی محمداحمدچوہدری نے اپنے عہدے کاچارج سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ مشاورت کیلئے باقاعدہ صحافیوں کے اعزاز میں مینگوپارٹی کا اہتمام کیا ،جس میں صدر یونین آف جرنلسٹس ،پریس کلب قصور عطاء محمدقصوری،نائب صدر خالد نواز خان، جنرل سیکرٹری محمداحمدچوہدی ، چےئرمین الیکٹرونک میڈیا مہرعبدالرحمن،فنانس سیکرٹری پریس کلب وسیم اکرم ذکی،ملک عارف علی صدر پاکستان میڈیا کونسل، انٹرنیشنل میڈیا فورم کے سعید احمدبھٹی ،ایڈیشنل سیکرٹری حاجی عمران شہزاد انصاری، افتخار احمدسلطانی ، سمیت دیگرنے کثیرتعداد میں شرکت کی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خالد سلیم خصوصی شریک ہوئے ،مینگو پارٹی میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری عبدالواحدکی کاوشوں سے ڈی سی او قصور عمارہ خان کی جانب سے دئیے جانیوالے ڈنر پر خوشی کا اظہار کیا گیا ، صدر یونین آف جرنلسٹس ،پریس کلب قصور عطاء محمدقصوری نے کہا کہ قصور ضلع کی خدمت کرنیوالے افسران کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی ،تمام مسائل کاحل،صحافی کالونی،جرنلسٹس کے بچوں کی تعلیم وصحت کابندوبست کیا جائے، اورڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال سمیت تمام اداروں میں کرپشن کا خاتمہ صحافی برادری کا سب سے بڑا مطالبہ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)ڈی ایس پی ٹریفک کی سیٹ بدستور خالی،ٹریفک اہلکاروں کی لمبی دیہاڑیاں جاری ، ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہری سخت پریشان، ٹریفک اہلکاروں کی موجیں، کام ٹھپ ، دفتری امور ڈسٹرب ، کنفرم ڈی ایس پی ٹریفک کی پوسٹنگ کی جائے ، عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق قصور ضلع کیلئے محکمہ پولیس نے ڈی ایس پی ٹریفک کی ایک سیٹ بنا رکھی ہے ، جو شیخوپورہ رینج کے ایس ایس پی کے انڈر ہے اورا نکاکام ٹریفک معاملات کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بنانا بھی ہے ،مگر سابق ڈی ایس پی ٹریفک محمداکرام خان کی ننکانہ صاحب ضلع میں پوسٹنگ کی وجہ سے قصور ضلع میں ڈی ایس پی ٹریفک کی سیٹ کئی ماہ سے خالی پڑی ہوئی ہے اور شہری ٹریفک امور کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے بھی دربدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہوچکے ہیں، کوئی شخص ڈرائیونگ لائسنس کیلئے دفتر آئے یا ٹریفک معاملات کی درستگی کیلئے محرر ٹریفک صاحب اور لائسنس برانچ کے علاوہ ٹریفک انچارج صاحب جواب دیتے ہیں کہ ڈی ایس پی صاحب کی سیٹ خالی ہے کام نہیں ہوسکتا، محمدندیم ، شہزاد انصاری، محمدنسیم بیگ و دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایس پی ٹریفک کی سیٹ خالی پر کسی ایماندار افیسر کوتعینات کیاجاے یا اسے ڈی پی او قصور کے انڈر کردیا جائے تاکہ کرپشن سمیت تمام شکایات کا اذالہ کیا جاسکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)حاجی نیازاحمدانصاری صدر بغدادیہ ویلفےئر سوسائٹی (رجسٹرڈ)قصورنے کہا ہے کہ پوری دنیا میں مسلمانوں کا قتلِ عام بند کیا جائے، کشمیر، بوسنیا،عراق ، شام ، مصر، فلسطین سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں پرہونیوالے مظالم اور یہودیوں و عیسائیوں کی غنڈہ گردی یہودیوں کو نظرنہیں آتی ، اب منافقت کاسلسلہ بند ہونا چاہئے ، ہمیں کشمیرکمیٹی کا چےئرمین مولانافضل الرحمن نہیں چاہئے بلکہ مولانا شاہ احمدنورانی ؒ کا سنہری کردار چاہئے جن کے دل پوری دنیا کے غیور مسلمانوں کے ساتھ دھڑکیں ،پوری دنیا میں مسلمانوں کے قتل عام کاسلسلہ بندکیا جائے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو سپورٹ فراہم کریں ،وہ اپنے گھر میں ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ،اس موقع پر سابق نائب ناظم یونین کونسل قصور ون خالدلطیف انصاری ایڈووکیٹ، کونسلر میونسپل کمیٹی چوہدری امتیازاختر، ڈسٹرکٹ رپورٹراوصاف ،و نائب صدر پاکستان میڈیا کونسل قصور حاجی عمران شہزادانصاری ودیگربھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمن کو کشمیر کمیٹی کا چےئرمین بنانا شہدا ء کے خون سے غداری کے مترادف ہے ، انہیں اس سیٹ سے فوری ہٹا یا جائے ، بھارت سے ٹریڈ کے نام پر دوستیاں ختم کی جائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ ) آل پاکستان ٹریڈ یونینز فیڈریشن ضلع قصور کا اجلاس منعقد ہو ا مرکزی دفتر شہباز خاں روڈ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت صدر ذوالفقار علی نے کی اجلاس میں آل قصور پاور لومز ورکرز یونین رجسٹر ڈ ۔اتفاق لیبر یونین رجسٹر ڈ ۔ آل ٹینریز ورکرز یو نین رجسٹرڈ ۔ عملہ صفائی ایکشن کمیٹی یونین رجسٹرڈ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ خطاب کر تے ہوئے ذوالفقار علی انصاری ۔ بوٹا مسیح ۔ عبدالمجید ۔ محمد سرور نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے ہنگامی اقدام اٹھائے ہیں جوکہ خوش آئند بات ہے مگر پاکستان کی سب سے بڑی صنعتیں پاور لومز ۔ ٹینریز جہا ں کپڑا ۔ اور چمڑا بنتا ہے اور جن سے حکومت کوکروڑوں روپے ٹیکس بھی ملتا ہے ان میں کام کرنے والے مزدوروں کویکسر نظر انداز کردیا ہے اور ان مزدوروں کے ساتھ حکومت سو تیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے اور ایسے مزدوروں کومالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیاہے، مزدوروں سے زبردستی بارہ گھنٹے کام لیا جاتاہے نہ اوور ٹائم نہ پوری اجرت ۔ نہ بونس نہ سالا نہ اتفاقی بیماری تہواری چھٹیاں اور نہ ان کا معاوضہ نہ ہفتہ وار چھٹی کا معاوضہ نہ سوشل سکیورٹی اور ای اور بی آئی کا رڈز الغرض پاور لومز۔ ٹینریز فیکٹریوں میں لیبر لاز کاعملدرآمد سرے سے ہی ختم ہوتا جارہا ہے، اجلاس میں یٰسین بلندا، محمد لطیف انصاری، یٰسین طوطا، وارث راہی ،صوفی اللہ دتہ شکوری نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ ) مقابلہ حُسن نعت آل پاکستان جسمیں ضلع قصور کے ثناء خواں محمد سعید رضا چشتی نے قصور حضرت بابا بلھے شاہ کے شہر قصور کانام روشن کیاعمرہ کا ٹکٹ اور مو ٹر سائیکل انعام میں جیت لیے یاد رہے کہ محمد سعید رضا چشتی شاگرد خاص ساجد علی چشتی آف جڑانوالہ ہیں قصور کی سماجی شہری تنظیموں انجمن تاجراں امن ویلفیئر سوسائٹی ، اپنا فورم رجسٹر ڈ قصور ، نے مبارک باد پیش کی ہے ثناء خوان رسول نے عمرہ کا ٹکٹ اپنے والدکے نام کردیا جس پر مزید خوشی کی لہر دو ڑ گی ۔