نئی بات میڈیا گروپ کے نیو چینل کا آغاز، تلہ گنگ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

Chief Editor Ch Abdul Rehman

Chief Editor Ch Abdul Rehman

تلہ گنگ (ارشد کو ٹگلہ سے) نئی بات میڈیا گروپ کے ”نیو ”چینل کا آغاز ہوتے ہی تلہ گنگ اور لاوہ کی عوام نے خوشی کی لہر دوڑ گئی، ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ‘نیو ” چینل پاکستان میڈیا کی تاریخ میں ایک بہت مثبت تبدیلی لائے گا جس طرح روزنامہ ”نئی بات” نے نہایت جاندار صحافت کا آغاز کر کے مختصر عرصہ میں اپنی دھاک بٹھا لی تھی۔

سینئر صحافی ریاض انجم اور محمد عمران دندی نے کہا کہ نیوز چینل نئی بات کی طرح مثبت ،تخلیقی اور معاشرہ کی اصلاح کا کام کرے گا۔ممبر قو می اسمبلی سر دار ممتاز خا ن ٹمن ،ممبر صو با ئی اسمبلی سر دار ذوالفقا دلہہ،ملک فلک شیر اعوان،ملک فیروز دودیا ل نے کہا کہ الیکٹرانک میڈ یا میں ”نیو ” چینل مثبت صحا فت اور جا ندار ٹا ک شوز کے ذریعے جلد ہی عوام کا پسند ید ہ چینل بن جا ئے گا۔

Islamabad Nai batt Staion Head Malik Zafar Sb

Islamabad Nai batt Staion Head Malik Zafar Sb

سا بق ضلع نا ظم سر دار غلا م عباس ،مسلم لیگ ق کے رہنما حا فظ عما ر یاسر،سا بق ایم این اے سر دار منصور حیات ٹمن اور ملک ممتاز حیدر رئیس آ ف تھو ہا نے ”نیو ” چینل کے بارے میں اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کہا کہ زرد صحا فت سے پا ک نئی بات میڈ یا گروپ کا یہ چینل اپنے انتھک اور مخلص ٹیم کی کا وشوں سے انشا اللہ جلد آ سما ن کی بلند یو ں کو چھو لے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن ،ڈی ایس پی تلہ گنگ مہر نا صر محمود ،ٹی ایم او سید امیر احمد شاہ ہمد انی ،ڈاکٹر نثار احمد ملک،ڈاکٹر بشیر احمد ملک ،ملک عارف ادلکہ ، ڈاکٹر علی حسین نقو ی ،ملک ضمیر اعوان،ٹی ایم او چکوال ملک خلیل احمد نیئر کا کہنا تھا کہ نئی بات میڈ یا گروپ کو الیکٹرانک میڈ یا میں ”نیو” چینل کی شکل میں انٹر ی پر خو ش آ مد ید کہتے ہیں۔

Malik Arshad kotgullah

Malik Arshad kotgullah

ہما ری دعا ہے کہ اللہ تعالی اس چینل کو بھی ”نئی بات” کی طر ح دن دگنی رات چو گنی ترقی عطا فرما کر اس کی شہرت کو آ سما ن کی بلند یو ں تک پہنچا دے۔ ملک ما جد اعوان ،ملک امیر خا ن ٹمن ،حکیم یاسر عز یز اور ملک شفقت بڈ ھیا ل نے ”نیو” چینل کے آ غاز پر با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ روزنا مہ ”نئی بات” کی طر ح ”نیو ” چینل بھی حکو مت کی اصلا ح کر نے میں مد د گار ثا بت ہو گا اور مثبت صحا فت کے ذریعے جلد ہی اس کا شما ر پا کستا ن کے ٹا پ چینلز میں ہو گا۔