میڈیا میں بے حیائی پر مبنی اشتہارات، پروگرامات ملکی تشخص کی پامالی ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی: وفاق المدارس مجلس عاملہ کے رکن وجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مارکیٹنگ کے نام پر بے حیائی کے ذریعے ملکی نسل نو کو بے راروی کی طرف دھکیلنا بیرونی ایجنڈے کی تکمیل ہے، مقامی معاصر اخبار میں چھپنے والا اشتہار اسلامی جمہوریہ کے تقدس کی پامالی اور آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی اور ثقافت کی بربادی کا باعث ہے۔

بے حیائی کے باعث طرح طرح کے معاشرتی امراض پھیل رہے ہیں ، معاشرہ سازی میں میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے ، مغربی تہذیب سے مغلوب بعض میڈیا بیرونی ایجنڈے کے تحت بے حیائی کے ذریعے نسل نو کو بے راروی کی طرف دھکیلنا چاہتاہے، نیپرا اور پیمرا کو قوانین کی کھلی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیکر اس طرح کے اشتہارات وپروگرامات کا سدباب کرنا چاہیے۔ پیر کوسعودی عرب سے ٹلیفونک گفتگو کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کے رکن وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے گزشتہ روزاخبارات میں چھپنے والے نجی کمپنی کے اشتہار پر تبصرہ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیز اسلام کے نام پر عظیم قربانیاں دیکر حاصل کیا گیاہے اس کے اسلامی تشخص کو برقرار رکھناپوری قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

اس کیلئے میڈیا کو بھی اپنا کردار اداکرنا چاہیے کیونکہ معاشرہ سازی میں میڈیاکا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے تاہم بعض مغربی تہذیب سے مغلوب میڈیا اور دیگر فورمز میں بیٹھے افراد بیرونی ایجنڈے کے تحت بے حیائی کے ذریعے ملکی نوجوان نسل کو بے راروی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں،مذہبی طبقہ مذموم عزائم میں کبھی کامیاب ہونے نہیں دیگا۔ انہوںنے کہاکہ ایک طرف آئے روز ملک مختلف مصائب ومشکلات سے دوچار ہے دوسری جانب بے حیائی فروغ کے ذریعے اللہ کے عذاب کو کھلم کھلا دعوت دی جارہی ہے۔

مغربی ، فلموں ، ڈراموں اور دیگر وہیات کے ذریعے بے حیائی کو فروغ دیکر نسل نو کو تباہ کرنے کی سازشیںہورہی ہیںجس کی واضح مثال گزشتہ روزمعروف معاصر روزنامہ میں چھپنے والا اشتہارہے جس میں بے حیائی کی انتہاء کی گئی ہے ، انہوںنے کہاکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے بعض میڈیا ہاوسسز ملکی تشخص کو پامال کررہے ہیں اس کے باوجود نیپرا اور پیمرا کی جانب سے کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے جوکہ پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے، اس طرح کے اشتہارات نیپرا اور پیمرا کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ ملکی تشخص کی پامالی بھی ہے اس کیخلاف پوری قوم کو متحدہوکر اٹھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلامی ملک ہے اس کا آئین بے حیائی کے فروغ کی نفی کرتاہے بے حیائی پر مبنی اشتہارات سے میڈیا کو بعض رہنا چاہیے کیونکہ اس کے اثرات معاشرے میں برائی کا سبب بنتے ہیں انہیں برے اثرات کے باعث ہمارے معاشرے میں آئے روز جنسی تشدداور درندگی کے واقعات رونماء ہورہے ہیں اور نسل نو تعلیم سے دور ہوتی دیکھائی دے رہی ہے۔