میڈیا پر تشدد قومی مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک ہے ‘راجونی اتحاد

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن ‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ اور خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ودیگر نے سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کے دوران میڈیا نمائندگان کو تشدد کا نشانہ بنانے اور میڈیا ہاوسز پر حملوں کے واقعات میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ یہ رجحان خطرناک اور آزادی اظہار پر پابندی کو طاقت کے کوزے میں قید کرنے کے مترادف ہے۔

جبکہ پاکستانی میڈیا اپنے قومی و ملکی مفادات سے بخوبی آگاہ ہے اور اس کو مدنظر رکھتے ہوئے مشکل حالات میں بھی نہایت تندہی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔