بھمبر کی خبریں 25/4/2016

Bhimber News

Bhimber News

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈھیری وٹاں میں ہارٹ فری میڈیکل کیمپ اور واک ریلی کا انعقاد پاکستان کے نامور ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا دل کی بیماریوں سے بچنے کیلئے پیدل چلنا روز کا معمول بنائیں ڈاکٹروں کو مریضوں اور عام شہریوں کو مشورہ تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن ،ڈھیری وٹاں ویلفیئر فاونڈیشن اور چوہدری کرم الہی میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کے مشترکہ تعاون سے ڈھیری وٹاں میں ہارٹ فری میڈیکل کیمپ اور واک ریلی کا انعقاد کیا ہارٹ فری میڈیکل کیمپ میں پاکستان کا نامور ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر میجر جنرل مسعود الرحمن کیانی ،ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر عبد القیوم اعوان ،سرجن ڈاکٹر لیفٹنٹ جنرل مصطفی کمال ،ڈاکٹر ثناء اللہ نے سینکڑوں مریضوں کو چیک کیا جبکہ قبل ازیں دل کی بیماریوں سے بچنے کیلئے لوگوں کو شعور دینے کیلئے واک ریلی نکالی گئی جس میں مختلف مکا تب فکر کے افرا دسمیت سکو ل کے بچوں نے بھی شر کت کی واک ریلی کے اختتا م پر ڈا کٹر مصطفی کما ل اور ڈا کٹرعبدا لقیوم شر کاء وا ک اور ہا رٹ فر ی کیمپ میں آئے ہو ئے مر یضوں سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ دل کی بیما ریوں سے بچنے کیلئے ہر شخص پیدل چلنا روز کا معمو ل بنا ئے میٹھا ،گو شت اور گھی کا استعما ل کم کر یں اپنے جسم کو صحت مند رکھنے کیلئے سبزیاں ،فروٹ چھا ن بو رے سمیت آٹے کی سادہ روٹی سر یلز ،ابلے ہو ئے چاول اور چھلکے وا لی دا لیں کھا ئیں جبکہ شر کا ء سے اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیا ل چو ہدری محمد ایو ب ،صدر ڈھیر ی وٹاں ویلفیئر فا ونڈ یشن چو ہدری انعام لحق ،صدر پر یس کلب ڈڈیا ل ڈاکٹر محمد اسحاق ،چو ہدری خا لد حسین ایڈووکیٹ نے بھی خطا ب کیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کل بھی بھمبر کی را جپو ت برا دری را جہ ذوالقر نین خا ن اور را جہ علی ذوالقر نین کیسا تھ تھی مشکل کی اس گھڑ ی میں بھی را جہ ذوالقر نین خا ن اور را جہ با بر علی ذوالقر نین خا ن کیساتھ ہیں را جہ ذوالقر نین خا ن کے سیاسی مخا لفین کشمیر کو نسلر کے فنڈ ز کو رکوا کر بھمبر کی تعمیر وتر قی میں رکاوٹ بن رہے ہیں انہیں ضلع بھمبر کی تعمیر وترقی ہضم نہیں ہو رہی ان خیا لا ت کااظہار را جہ فہیم اختر ،ٹھیکیدار را جہ منا ف ،را جہ عمر ذوالفقار ،را جہ با بر ریاض نے کشمیر پر یس کلب بھمبر میں میٹ دی پر یس میں اپنے خیا لا ت کااظہار کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ تعمیر وترقی کے دعویدا ر چو ہدری فا روق نے را جہ با بر علی ذوالقر نین ممبر کشمیر کو نسلر کے فنڈز ر کوا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ اصل مسئلہ انسا نیت نہیں ہے بلکہ انا نیت ہے وہ کشمیر کو نسل کے فنڈز رکوا کر حلقہ سات بھمبر کو فتح کر نا چا ہتے ہیں لیکن حلقہ بھمبر کے غیور اور غیر ت مند لو گ ایسا ہر گز نہیں ہو نے دینگے بلکہ آمدہ انتخا با ت میں را جہ ذوالقر نین خا ن اور را جہ با بر علی ذوالقر نین نے کی جبکہ ان مخا لف سیاسی حر یف چو ہدر ی طا رق فا روق کے گا ئوں پنڈ ی جہو نجہ جا ئیں تو انکی تعمیر وترقی کے دعویدا ر کاپو ل کھل کر سامنے آجا نا ہے را جہ ذوالقر نین خا ن نے بھمبر میں مسٹ یو نیورسٹی کاقیا م کرا کر ایک تا ریخی کا رنا مہ سر انجا م دیا جس سے آج درجنوں کے حساب سے نو جوان انجینئر اور ڈا کٹرز بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر وزیر امور کشمیر بر جیس طا ہر اور چو ہدری طا رق فا روق نے اپنی روش نہ بد لی اور کشمیر کو نسلر سے فنڈز جا ری نہ ہو نے دئیے تو حلقہ بھمبر کے عوام انتخا با ت میں ن لیگ سے اسکا خواب بد لا لینگے اور ووٹ کی طاقت سے بھمبر کی تعمیر وترقی کے مخا لفین کو عبر تنا ک شکست دینگے انہوں نے کہا کہ را جہ ذوالقر نین خا ن نے بڑ ھنگ میں ٹاون کمیٹی کا نو ٹیفکیشن کروا کر ایک کارنا مہ سر انجا م دیا ہے بڑ ھنگ اور حلقہ بھمبر کے عوام اسے مدتوں یاد رکھیں گے اوراپنے محسن کے احسان کا بدلہ ووٹ کی طاقت سے دینگے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پو لیس کے آفیسرا ن اور جوان میرے دست وبا زو ہیں اپنی فو رس کا اولا د کی طر ح خیا ل رکھا دو را ن ملازمت کسی سے بھی ڈکٹیشن نہیں لی سیاسی لو گوں کی بجا ئے عام پبلک کو تر جیح دی آج آپ نے جتنا پیا ر دیا اسے کبھی بھلا نہیں پائوں گا تبا دلے سروس کا حصہ ہوتے ہیں بھمبر کے صحا فیوں نے ہمیشہ مثبت اور تعمیر ی صحا فت کی ہے اور مسائل کی اچھے طر یقے سے نشا ند ہی کی ہے جس کا انکا ذاتی طو ر پر مشکو ر ہوں ان خیا لا ت کااظہار بھمبر سے تبد یل ہونیوا لے ایس ایس پی چو ہدری منیر حسین نے محکمہ پو لیس کی جا نب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے پر تکلف عشائیہ کے موقع پر خطا ب کر تے ہو ئے کیا قبل ازیں ڈی آئی جی ریزو عر فا ن محمود کشفی اور ایس ایس پی چو ہدری منیر حسین نے پو لیس لا ئن میں اپنی مدد آپ کے تحت تعمیرہو نیوا لی مسجد کا افتتاح دعا ما نگ کر کیا مہما ن خصوصی ایس ایس پی چو ہدری منیر حسین جب پو لیس لا ئن پہنچے تو پو لیس اور بینڈ کے چا ک چو بند دستے نے انہیں سلا می دی اس موقع پر مہما نا ن گرا می پر پھو لوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور زبر دست آتش بازی کی گئی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈی آئی جی ریزروعرفا ن محمود کشفی نے کہا کہ اپنی بطو ر اے ایس ایس پی تعینا تی کے دو را ن چو ہدری منیر حسین اور را جہ رشید احمد (ر) ڈی ایس پی کیسا تھ ابتدا ئی 6ما ہ کا م کر نے کا موقع ملا ہما ری پو لیس فو رس کی خوش قسمتی ہے کہ چوہدری منیر حسین جیسے بہتر ین کما نڈر مو جود ہیں آج آپ نے اپنے کما نڈر کا استقبا ل کر کے ثابت کیا ہے کہ چو ہدری منیر حسین بہتر ین پو لیس آفیسر کیسا تھ ساتھ ایک ہمدرداور ملنسا ر انسان بھی ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی سروس کے دو را ن کبھی یہ نہیں دیکھا کہ ہمارے جوان کبھی وسائل کی کمی کیوجہ سے نا کا م ہو ئے ہیں ہمیشہ جو انوں نے بہتر ین فرائض انجا م دئیے اور آ ج فو رس کی پر فا رمنس کیوجہ سے ہمارے سر فخر سے بلند ہو جا تے ہیں انہوں نے پو لیس لا ئن میں نئی تعمیر ہو نیوا لی مسجد کیلئے ائیر کنڈ یشن ،یو پی ایس اور وضو خا نے کیلئے فا ئبر چھت دینے کا اعلا ن کیا عشائیہ سے ڈی ایس پی (ر) را جہ رشید احمد ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر را جہ ند یم عا رف نے بھی خطا ب کیا عشائیہ تقر یب میں ایس پی(ر) چو ہدر ی صا بر حسین ،ڈی ایس پی سٹی چو ہدری محمد امین ،ڈی ایس پی لیگل را جہ اشفاق احمد ،ایڈ منسٹر ٹاو ن کمیٹی سما ہنی را جہ ظفر اقبا ل ،ٹھیکیدا ر شبیر احمد ،چو ہد ری آفتا ب احمد کو ہل ،ایس ایچ او سٹی حا جی سکندر اعظم ایس ایچ او سما ہنی چو کی نثا ر یوسف ایس ایچ او علی بیگ ،چو ہدری منیر احمد ،سی آئی اے انسپکٹر شیخ عبدا لر حمن ،ضلعی ٹر یفک انچا رج انسپکٹر شبیر احمد چو ہدری ایس ایچ او بر نا لہ ملک محمد رضوان ،PIرا جہ مشتاق احمد ، PIچو ہدر ی طا ہر السلا م ،ایڈ یشنل ایس ایچ او مرزا شبیر احمد ،سیکر ٹر ی جنر ل کشمیر پر یس کلب طا رق محمود ثاقب ،ضلعی صدر یو نین آف جر نلسٹ طا رق محمو د شا کر ،سا بق صدر کشمیر پر یس کلب نا صر شر یف بٹ ، فیصل صغیر شمیم ،مر کزی صدر انجمن پٹوا ریاں را جہ مظہر اقبا ل ،اسسٹنٹ کمشنر سماہنی چو ہد ری راسب خا ن ،تحصیلدا ر سر دار خا لد محمود ،نا ئب تحصیلدار را جہ نثا ر احمد سمیت سول سوسائٹی محکمہ پو لیس کے آفیسران اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بزم فرو غ ذکر رسو ل ۖ کے زیر اہتما م 27اپر یل کو ذکر محفل رسول ۖ زیر صدارت پیر محمد محمود قاضی قا دری استانیہ عالیہ اعوان شر یف منعقد ہو گی جس میں صدر سنی تحر یک سید مبشر حسین شاہ ،پیر سید ظفر علی شاہ ،علامہ مو لا نا خا ن محمد قادری آف لا ہو رخصوصی خطا ب کرینگے جبکہ مہما ن خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بھمبر را جہ طا رق محمود ،ایڈ منسٹر یٹر ضلع کو نسل چو ہدری ولید اشرف ،ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ را جہ شا ہد انو ر خا ن ہو نگے ذکر محفل رسول ۖ میں عالمی شہر ت یافتہ ثنا ء خواں یاسر امجد کیو ٹی وی لا ہور ،پیر سید علمدار حسین شاہ شر کت کر ینگے 27اپریل بعدنماز عشاء جسیا ل پلازہ را جپو ت مسلم بازار میں منتظمین چو ہدری محمد انصر ،ملک محمد سلیم ،علامہ دلدا ر غوث ،حا فظ اخلاق اعظم نے اس مدرسے سے انتظا ما ت کی حتمی شکل دیتے ہو ئے ضلع بھر سے علما اکر ام معززین کو دعوت نا مے جاری کر دئیے ہیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر تعلیم میاں عبدا لو حید خا ن ایڈووکیٹ ،وزیر صحت سر دار قمر زما ن خا ن ،آر ایس پی کے چیئر مین سر دار عارف مغل سر دار امجد یوسف خا ن،امیدوار اسمبلی حلقہ سما ہنی انصرزما ن خا ن مغل یکم مئی کو حلقہ سما ہنی کا تفصیلی دورہ کرینگے وہ اپنے دورہ سما ہنی کے دو را ن حلقہ سما ہنی میں مغل برادری کے سر کردہ را ہنما ئوں سے ملاقا ت کر ینگے مغل ایسوسی ایشن کے تر جمان کے مطا بق وزیر تعلیم میاں عبدا لوحید خا ن ایڈووکیٹ ،وزیر صحت سر دار قمر زما ن خا ن ،آر ایس پی کے چیئر مین سر دار عا رف مغل سا بق امیدوار اسمبلی پیپلز پا رٹی کے را ہنما سر دار امجد یوسف بر طا نیہ پلٹ را ہنما حاجی صا بر مغل اور دیگر حلقہ سما ہنی کا تفصیلی دورہ کر ینگے وہ اپنے دورہ سما ہنی کے دو را ن مغل برداری کے مختلف را ہنما ئوں سے ملاقات کر ینگے اس موقع پر امیدوار اسمبلی حلقہ سما ہنی انصرزما ن خا ن مغل انکے ہمرا ہ ہو نگے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انصاف ٹا ئیگر فو رس کا شو آف پاور ،سینکڑوں نو جوانوں کی مو ٹر سا ئیکل ریلی ،بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہد ری اور عمرا ن خا ن کے حق میں نعرے بازی ریلی کی قیادت حیدر علی کا شر اور را جہ انیس اکبر نے کی ریلی انصاف ٹا ئیگر فو رس کے سیکر ٹر یٹ سے شروع ہو کر پو رے بازار چکر لگا کر اختتام پذ یر تفصیلا ت کے مطا بق انصاف ٹا ئیگر فو رس ضلع بھمبر کی تنظیم سازی مکمل ہو نے پر ٹا ئیگر فو رس کا شوآف پاور ،سینکڑوں نو جوانوں نے موٹرسائیکل اور گا ڑیوں پر مشتمل ریلی نکا لی ریلی میں بھمبر کے نو جوانوں نے بڑ ی تعداد میں شر کت کی ریلی کا آغاز انصا ف ٹا ئیگر فو رس کے ضلعی سیکرٹر یٹ سے شروع ہو ئی جس میر پو ر چو ک ،سما ہنی چوک ،لاری اڈا ،سبزی چو ک ،میلاد چو ک اور مسلم بازار سے ہو تی ہوئی خلیل شہید چو ک پہنچ کر اختتام پذ یر ہوئی ریلی کی قیادت انصاف ٹا ئیگر فو رس کے مر کز ی سینئر نا ئب صدر حیدر علی کاشر اور ضلعی صدر را جہ انیس اکبر کر رہے تھے شر کاء ریلی عمرا ن خا ن اور بیرسٹر سلطا ن محمود کے حق میں نعر ے بازی کر رہے تھے ریلی کے اختتا م پر حیدر علی کاشر نے شر کاء ریلی سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ انصا ف ٹا ئیگر فو رس ضلع بھمبریو تھ کی سب سے بڑ ی تنظیم بن چکی ہے یو تھ تحر یک انصا ف کی کا میا بی کیلئے بھر پو ر کر دار ادا کر ے گی انہوں نے کہا کہ نہ صرف بھمبر بلکہ آزادکشمیر کے نو جوان عمران خا ن اور بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہد ری کی قیادت میں متحد اور منظم ہیں یو تھ عمرا ن خا ن کے پیغا م گھر گھر پہنچا ئینگے اور بد ل دو کشمیر کے نعرے کو عملی جا معہ پہنچا ئینگے شر کاء ریلی سے چو ہد ری نا صر منظور ضلعی چیف آرگنا ئزر انصا ف ٹا ئیگر فو رس ،ضلعی صدر انیس اکبر ،سٹی صدر سید دانیا ل گیلانی ،سٹی سینئر نا ئب صدرشجا ع الر حمن نے بھی خطا ب کیا ریلی کے شر کاء میں را جہ معاویہ خا ن ،آکاش اسلم ،مرزا محسن سکندر ،چو ہدری ثقلین منیر ،را جہ اویس ،را جہ اورنگزیب ،استاد فا روق ،فیصل فا روق ،عمر بن اسحاق ،عمر عثما ن اور دیگر سینکڑوں نو جوانوں نے شر کت کی۔۔