عبدالرزاق میڈیکل سینٹر کے تحت گلشن اقبال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Free Medical Camp

Free Medical Camp

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس عبدالرزاق میڈیکل سینٹر کے زیر اہتمام گلشن اقبال بلاک10-Aدرگاہ جیلانی چاند پوری پر فری میڈیکل کیمپ لگا یا گیا جس میں ممتاز طبی ماہرین نے سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ، طبی تجاویز اور ادویات مفت فراہم کئے جن میں سرجن آئی اسپیشلسٹ ،ENTاسپیشلسٹ، جنرل فیزیشنز اور دیگر کوالیفائیڈ ڈاکٹر حضرات شامل تھے۔

فری میڈیکل کیمپ سے گلشن اقبال سمیت ملحقہ آبادیوں کے سینکڑوں عوام نے استفادہ حاصل کیا اس موقع پر عوام نے ایس عبدالرزاق میڈیکل سینٹر کی فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے کاوشوں کو سراہتے ہوئے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔

فری میڈیکل کیمپ کا مختلف سیاسی و سماجی اور تعلیم سے وابستہ شخصیات نے دورہ کیا اور فری میڈیکل کیمپ کو صحت مند معاشرے کے قیام کے حوالے سے اہم جز قرار دیا۔