میڈیکل کالج انٹری ٹیسٹ 2015 کے انتظامات کے سلسلہ میں ایک اجلاس

Gujarat

Gujarat

گجرات : میڈیکل کالج انٹری ٹیسٹ 2015 کے انتظامات کے سلسلہ میں ایک اجلاس زیر صدارت میاں محمد اقبال مظہر قائم مقام ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر گجرات منعقد ہوا جس میں پروفیسر محمد اسلم، ای ڈی او ایجوکیشن طاہرکاشف، ڈی او ایمرجنسی محمد عزیز، ٹی ایم او خرم محمود، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق و دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں مورخہ 30اگست 2015بروز اتوار ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے سلسلہ میں کیے جانے والے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے جس کے مطابق بہترین اقدامات کیے جائیں گے، امتحانات کی نگرانی کیلئے 150مرد اور عورت اساتذہ تعینات کیے جائیں گے۔

جس میں سے 100خواتین ہوں گی اور 29اگست 2015بروز ہفتہ جملہ انتظامات کی ریہرسل کی جائے گی ۔ سٹاف اور عملہ کو یونیورسٹی پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام سیکرٹری آر ٹی اے انجم ریاض سیٹھی کریں گے جبکہ پولیس فورس بغرض سیکورٹی انچارج ڈسٹرکٹ گجرات فراہم کریں گے یونیورسٹی میں پانی ، واش روم اور بیٹھنے کے انتظامات ایڈمنسٹریشن آفیسر یو او جی کریں گے جبکہ والدین کے لئے پانی او ربیٹھنے کے انتظامات ٹی ایم او خرم ترہنگی کریں گے ٹریفک کے نظام کی بہتری اور پارکنگ کے انتظامات کی نگرانی ڈی ایس ٹریفک سہیل فاضل کریں گے جبکہ لاء اینڈ آرڈر کی عمومی ذمہ داری ڈسٹرکٹ پولیس کے ذمہ ہو گی۔

دفعہ 144ض ف کا نفاذ کیا جائیگا ۔ فرسٹ ایڈ ، ایمبولینس محکمہ صحت کے انچارج ای ڈی او ہیلتھ اور ضلعی آفیسر ریسکیو 1122فراہم کریں گے ۔ CCTVکیمرے ، موبائل جیمرز اور واک تھرو سیکورٹی گیٹ کی ذمہ داری ایڈمنسٹریشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر کی ہو گی ۔ واپڈا احکام اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ بجلی کی سپلائی دوران امتحان معطل نہ ہونے پائے ۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی وزٹنگ ٹیم کیلئے رہائش کے انتظامات بذمہ ایڈمنسٹریشن آفیسر یو او جی ہونگے ۔ مزید برآں ضلعی ایکسیئن ہائی وے اور ضلعی ایکسیئن روڈز گجرات جلالپور جٹاں روڈ تا یونیورسٹی روڈ کی ضروری مرمت اور یونیورسٹی میں ہیلی پیڈ کے انتظامات بھی کریں گے۔