بحیرہ روم، تارکین وطن کی کشتی سے پچاس لاشیں برآمد

Migrants

Migrants

روم (جیوڈیسک) بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی سے پچاس افراد کی لاشیں برآمد، چار سو تیس کو زندہ بچا لیا گیا۔

اطالوی بحریہ کے مطابق لیبیا سے چلنے والی کشتی سے پچاس افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی ہلاکت ممکنہ طور پر دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ گنجائش سے زیادہ بھری کشتی میں موجود چار سو تیس افراد کو سویڈن کے بحری جہاز پوسائڈن کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔

یورپی حکام کے مطابق تقریباً ڈھائی لاکھ تارکینِ وطن کشتیوں کے ذریعے یورپ میں داخلے کی کوشش کر چکے ہیں ۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ رواں سال یورپ کے سمندروں کو عبور کرنے کی کوشش میں دو ہزار سے زائد تارکینِ وطن ہلاک ہو چکے ہیں۔