میرا اپنے اسپتال کے لیے جھولی پھیلاؤ مہم چلائیں گی

Meera

Meera

اسلام آباد (جیوڈیسک) خو برو اداکارہ میرا نے اسپتال کی تعمیر اور چندہ کے لیے جھولی پھیلاؤ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جھولی پھیلاؤ مہم کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا اور اس کا اختتام کراچی میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا کو راولپنڈی کی ایک کارباری شخصیت نے اسپتال کے لیے مفت اراضی د ینے کی پیش کش کی ہے جس کی وجہ سے میرا کو اس کے خوابوں کی تعبیر ملنے والی ہے اسپتال کی تعمیر کے لیے جھولی پھیلا کر چندہ کیا جائے گا اور فروری کے آخر میں اسپتال کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔