میرا اپنی ہی فلم کے سلیبریٹی پریمیئر میں نہ آئیں، ڈائریکٹر ناراض

 Meera

Meera

کراچی (جیوڈیسک) میرا نے اپنی فلم ہوٹل کی تشہیر کے لئے کراچی کے نجی سینما میں آج سلیبرٹی پریمیئر رکھا تھا، جس میں نامور فنکاروں اور شوبز کی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔

تاہم میرا خود اپنی فلم کے سلیبریٹی پریمئیر پر بھی نہ پہنچیں، اور تو اور فلم دیکھنے کوئی نامور اداکار بھی نہ آیا۔ صورتحال یہ رہی کہ نہ کوئی مہمان تھا اور نہ ہی میزبان۔ فلم ختم ہونے کے بعد ڈائریکٹر خالد حسن ناراض ناراض نظر آئے، پوچھنے پر پتہ چلا کہ میرا کے نہ آنے اور کسی بھی سلیبریٹی کی عدم شرکت پر ناراض ہیں۔