آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت کے سلسلے میں انتظامی امور کا دوسرا اہم اجلاس عظیمی ہاوس دی ہیگ میں منعقد

Holland Meeting

Holland Meeting

ہالینڈ (حاجی جاوید عظیمی) روحانی سلسلہ عظیمیہ کے زیر سرپرستی مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام سالانہ تقریب آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت ۖکے سلسلے میں انتظامی امور کا دوسرا اہم اجلاس عظیمی ہاوس دی ہیگ میں منعقد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے آصف جاوید کمالی نے کیا جبکہ نعت رسول مقبول ۖ کے چند اشعار معروف شاعر احسان سہگل نے اپنے مخصوص انداز میں پیش کئے ۔ شرکاء اجلاس نے اجتماعی ذکر جہر اور گنبدئے خضرا ء کا مراقبہ بھی کیا۔

نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے تمام ٹیم اراکین کو خوش آمدید اور اپنا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا اور اپنے دورہ پاکستان کے دوران مذکورہ تقریب کے سلسلے میں ہونے والی پیشرفت سے شرکائے اجلاس کو آگاہ کیا اور پروگرام کو مزید منظم بنانے کے لئے ٹیم اراکین سے باہمی مشاورت کی گئی۔

چوہدری خالد ندیم متذکرہ سالانہ تقریب کے لئے بطور چیف کو آرڈنیٹر پانچ سال سے اپنی خدمات انجام دیتے رہے لیکن اب انکی دیگر مصروفیات میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث انہوں نے رضاکارانہ طور پر اس عہدے کو خالی کرنے کے بعد نئے لوگوں کو موقعہ فراہم کرنے پر زور دیا جس پر حاجی جاوید عظیمی نے خالد ندیم کی خدمات کو سراہا تے ہوئے خیراج تحسین پیش کیااور اجلاس کے دوران حاجی جاوید عظیمی نے دی ہیگ کی معروف شخصیت سید عامر نقوی کو مذکورہ سالانہ تقریب کے لئے چیف کو آرڈینٹر اور سلمان بٹ کو ان کا معاون مقرر کیا جس پر تمام ٹیم نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

اجلاس میں ایک موقعہ پر نگران نے روزنامہ دھرتی کے روح رواں اے۔وسیم کی پاک ڈچ کمیونٹی کے لئے انکی خدمات کو خیراج تحسین پیش کیا۔اجلاس کے اختتام پر آصف جاوید کمالی نے اجتماعی دعا کرائی بلخصوص محمد سعید کے بھائی مرحوم کے درجات کی بلندی اور سلسلہ عظیمیہ کے مرشد حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کی صحت و تندورست کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور مناجات پیش کیں۔

قبل ازیں حاجی محمد جاوید عظیمی نے ٹیم اراکین کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔یادرہے سالانہ تقریب بروز اتوار 15مئی 2016کو دی ہیگ میںمنعقد کی جائے گی۔