16212 میگاواٹ بجلی کے 28 منصوبوں پر کام جاری

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) پرائیویٹ پاور اینڈ انفرا اسٹرکچر بورڈ کے تحت ملک میں 16 ہزار 212 میگاواٹ بجلی کے حامل 28 منصوبوں پر کام جاری ہے، ان میں سے 3 منصوبے 2017، 10 منصوبے 2020 جبکہ 15 منصوبے 2024 تک مکمل ہوں گے۔

پی پی آئی بی حکام کے مطابق ہائیڈل، کول اورگیس کے 28 توانائی منصوبوں پرکام جاری ہے۔ ان میں ہائیڈل کے 6 ہزار 339 میگاواٹ کے16منصوبے، کوئلے کے 9 ہزار 753 میگاواٹ کے 11 منصوبے اورگیس کا 120 میگاواٹ کا ایک منصوبہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان منصوبوں میں سے رواں سال 3 منصوبے مکمل ہوں گے جبکہ باقی آئندہ سال ایک، 2019 میں 2، 2020 میں 7، 2021 میں 3، 2022 میں سات، 2023 میں 2 اور 2024 میں 3 منصوبے مکمل ہوں گے۔