تحصیل میہڑ میں ایکسین واپڈا پر مبینا تشدد خلاف خیرپور ناتھن شاہ میں واپڈا اہلکار سراپا احتجاج

Wapda Hydro Union K Rehnumon Ki Press Confrence

Wapda Hydro Union K Rehnumon Ki Press Confrence

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) تحصیل میہڑ میں واپڈا اہلکار پر مبینا تشدد خلاف خیرپور ناتھن شاہ میں واپڈا ہائڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے مرکزی رہنما محمد قاسم چانڈیو ، ظفر ساریو، ظہیر گاڈہی، حفیظ نواز جوکھیو اور دیگر واپڈا اہلکاروں نے احتجاج مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع دادو میں شرپسند عناصرنے سیپکو حکام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل تحصیل میہڑ کے نواحی علاقے قاضی عارف میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف جب آپریشن شروع کیا گیا تو کچھ شرپسند بااثر شخصیات بشیر منگی، زاہد منگی، جان محمد منگی، عزیزاللہ منگی، علی حسن منگی اور دیگر مسلحہ افرادنے سیپکو کے ایکسین واپڈا خلیل چانڈیو پر تشدد کیا جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیاتھا ۔اس عمل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے لیکن پولیس حکام کی جانب سے سستی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف پولیس نے پرچہ تو کاٹ دیا تاحم گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی گئی۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ ، آئی جی سندھ اور ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتارکیا جائے دوسری صورت میں ضلع دادو میں بجلی کی فراہمی بند کی جائے گی۔