آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف کا انعقاد

Gujrat

Gujrat

گجرات : آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن بخاری قادری نے کی۔ جبکہ خصوصی شرکت صاحبزادہ فیضان الحسن بخاری قادری نے کی۔

اس موقع پر قاری شفقت اللہ قادری’ مظہر عزیز قادری’ محمد احسان’ محمد اقبال و دیگر ثناء خوان رسول نے ہدیہ نعت پیش کیا۔

ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں اور حاضرین کو لنگر پیش کیا گیا۔