محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پروقار تقریب

Mehfil e Milad

Mehfil e Milad

اسلام آباد (پریس ریلیز) چودہ سو برس سے زیادہ زمانہ گذرا کہ رب العالمین نے ظلمت کدہ عالم کو نور بخشنے والا وہ پیغمبر بھیجا جس کے ہاتھ میں سیادت رسل کا علم اور سرپرخاتمیت انبیاء کا تاج تھا۔ اللہ جل جلالہ نے اپنے پیغمبر کو ایسی شریعت کاملہ عطا فرمائی کہ اس کے بعد قیامت تک نوع انسانی کے لیے کسی مذہبی قانون اور نئی کی ضرورت درپیش نہ ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار سید عمران محمود، چیف ایگزیکٹو فورس بیٹریز پرائیویٹ لمیٹیڈ نے محفل میلاد النبی ۖکی سادہ مگر پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی محفلیں ہمارے دلوں کو گرماتی ہیں اور ہمارے اندر عشق ِ مصطفیۖ کا جذبہ تازہ ہوتا ہے۔اس موقع پر کمپنی ڈائریکڑز، فیکڑی منیجرز ،افسران اور ورکروں کی ایک کثیر تعدادتشریف فرما تھی ۔اس پُرنور محفل میںثناء خواہوںنے بارگاہِ رسالت میںاپنے اپنے انداز میں ھدیہ نعت پیش کرتے ہوئے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ فورس بیٹریزمیں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے قاری شاہ نواز نے ولادت وجہ کائنات حضرت محمد ۖ پر روشنی ڈالی جبکہ مشہور نعت خواں قاری حافظ محمد جاوید اورنعت خواں حافظ جنید نے عشق مصطفٰی میں ڈوب کروجد کا وہ سماں باندھا کہ حاضرین عش عش کر اُٹھے۔

اس موقع پر کمپنی کی طرف سے ہر سال کی طرح عمرہ کے لیے قرعہ اندازی کی گئی۔ جسکے مطابق قیصر محمود، محمد باقر اور عدیل جبار عمرہ کے لیے حق دار قرار پائے۔اس سے پہلے گذشتہ سال کی قرعہ اندازی میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں تنویر احمد، فیصل آزاد اور صنوبر خان کا اسٹیج پر شاندار انداز میں استقبال کیا گیاجنہیں سید عمران محمود اور حاجی چراغ شاہ نے پھولوں نے ہار پہنائے ۔ سید عمران محمود نے اس موقع پر اعلان کیا کہ فیکڑی کی جانب سے اگلے سال عمرہ زائرین کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

شہزاد حسین بھٹی
میڈیا مینجر
فورس بیٹریز پرائیویٹ لمیٹیڈ
0315-5007736