مہتاب پبلک ہائی سکول ٹبہ نواں کے اساتذہ کا طلباء پر بہیمانہ تشدد

Adnan Sagar

Adnan Sagar

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) مہتاب پبلک ہائی سکول ٹبہ نواں کے اساتذہ کا طلباء پر بہیمانہ تشدد۔ مار مار کر بچے کے بائیں ہاتھ کی 2 انگلیاں توڑ ڈالی۔ والدین کا شدید غم و غصے کا اظہار۔ تفصیل کے مطابق بستی جھرکل سے مشرق کی جانب نواں ٹبہ میں قائم مہتاب پبلک ہائی سکول کا ٹیچر صفدر قوم درکھان آئے روز بچوں کو سبق نہ یاد کرنے پر جذباتی ہو کر ظالموں کی طرح مارنا شروع کر دیتا ہے۔

اسی طرح گزشتہ روز عدنان ساغر ولد شعبان سکنہ بستی جھرکل کو انگلش کا سبق صحیح سے یاد نہ تھا تو استاد صفدر نے طیش میں آکر عدنان کو مارنا شروع کر دیا اور بچے کے بائیں ہاتھ کی 2 انگلیاں ٹوٹ گئیں۔ استاد کو پتہ چلا کہ بچے کی انگلیاں ٹوٹ گئیں ہیں تو وہ خود ہی ان کو کھینچ کھینچ کر بچے کو مزید تکلیف دینے لگا۔ عدنان ساغر کے مطابق استاد صفدر ان کو انگلش کے 2 صفحات سبق دے دیتا ہے۔

جو یاد کرنا بہت مشکل ہے۔ بچے کے والدین کا شدید غم و غصے میں کہنا ہے کہ اگر بچے کو سبق یاد نہیں ہوتا تو استاد کو چاہیے کہ وہ بچے کے والدین سے رابطہ کر کے ان کو رپورٹ دیں تا کہ بچے کیلئے کسی اچھے ٹیوشن کا بندوبست کیا جائے۔ دوسری جانب سکول کے پرنسپل کرنل (ر) غلام محمد کا کہنا ہے کہ ان کو جب پتہ چلا تو انہیں بہت افسوس ہوا اور وہ اس استاد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں گے۔