میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اننگز اور 18 رنز سے شکست

Pakistan vs Australia

Pakistan vs Australia

میلبورن (جیوڈیسک) آسٹریلیا نے میلبورن ٹیسٹ میں پاکستان کو ایک اننگز اور 18 رنز سے شکست دے دی ہے ۔ پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

دوسری اننگز میں مچل سٹارک نے 4 ، نیتھن لیون نے 3 اور ہیزل ووڈ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 443 رنز بنائے ، جبکہ اس کے جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں انہوں نے 624 رنزبنائے۔

وارنر 144 ، سمتھ 165 ، ہینڈز کومب 54 ، میڈنسن 22 ، مچل سٹارک 84 ، رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، سمیع اسلم 2 ، اظہر علی 43 ، بابر اعظم 3 ، یونس خان 24 ، مصباح الحق 0 ، اسدشفیق 16 ، سرفراز احمد 43 ، محمد عامر 11 ، سہیل خان 10 ، وہاب ریاض 0 اور یاسر شاہ 0 پر آئوٹ ہوئے۔