رکن اسمبلی کنول نعمان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی

Kanwal Nauman

Kanwal Nauman

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ و رکن صوبائی اسمبلی کنول نعمان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی۔ اداکارہ کو آج صبح شدید بلڈ پریشر کے باعث تکلیف ہوئی جس کے بعد ان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی۔

انہیں فوری طور پر جناح ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کر رہی ہے۔