رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

Malik Ahmed Khan District Coordination Committee Meeting

Malik Ahmed Khan District Coordination Committee Meeting

قصور (محمد عمران سلفی سے) رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی سی اوقصور سلمان غنی ،ڈی پی اوسید علی ناصر رضوی ، ایم این ایز شیخ وسیم اختر ، چوہدری سلیمان حنیف ، ایم پی ایز ملک محمد احمد خاں ،ملک احمد سعید خاں ، حاجی نعیم صفدر انصاری ،یعقوب ندیم سیٹھی ،محمد انیس قریشی ،محمود انور چوہدری ،ای ڈی او فنانس ڈاکٹر ظفر اقبال شاکر ، ای ڈی او ایجو کیشن ذوالفقار علی ، ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز ،ای ڈی او زراعت ، ای ڈی او ہیلتھ ، اسسٹنٹ کمشنر قصور ، چونیاں ‘پتوکی ‘کوٹ رادھا کشن ، ڈی او پلاننگ ‘ ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی پی او قصور نے محکمہ پولیس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر عوامی نمائندوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور اپنی اپنی تجاویز بھی دیں۔

علاوہ ازیں ڈی سی او قصور نے ضلع بھر میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموںکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس میںمحکمہ ایجو کیشن ، محکمہ ہیلتھ ، سوئی گیس اورواپڈا کی سکیموں کی تعمیر اور تکمیل کی رفتار کا جائزہ لیا گیااور متعلقہ افسران کو حکم دیا گیا کہ ترقیاتی سکیموں میں بہترین میٹریل کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں اور زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔