اراکین اسمبلی آئین و قوانین سے کھلواڑ کررہے ہیں‘ ایم آر پی

National Assembly

National Assembly

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ حصول اقتدار کیلئے قوم سے کئے گئے وعدوں اور انتخابی منشور پر عملدرآمد سے گریزعوام سے دھوکا ‘ مملکت و حکومت کی سربراہی اور وزارت کیلئے اٹھائے گئے حلف کی فراموشی اور اس آئین سے غداری ہے۔

سیاسی جماعتوں کو عوامی مینڈیٹ کے حصول کے ذریعے حکومت سازی کا اختیار دینے کے ساتھ عوام سے کئے وعدوں اور انتخابی منشور پر عملدرآمد کا پابند بھی بناتا ہے مگر افسوس کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں موجود سربراہان ‘ وزرا¿ ‘ مشیران اور اراکین و سیاستدان عوامی و قومی مفادات کے تحفظ اور انتخابی منشور پر عملدرآمد یقینی بناکر عوام کو وعدوں کے مطابق ریلیف فراہم کرنے کی بجائے عوام کے خون پسینے کی کمائی پر لگائے گئے۔

ٹیکسوں سے تنخواہوں کی وصولی کے باوجود قومی و عوامی مفادات کو فراموش کرکے نہ صرف پارٹی ‘ سیاسی و ذاتی مفادات کے حصول کو ترجیح بنائے ہوئے ہیں بلکہ عوام کیلئے قوانین کی پاسداری کی مثال قائم کرنے کی بجائے خود ہی قوانین کی دھجیاں اڑاکر ملک میں لاقانونیت کو بھی فروغ دے رہے ہیں اسلئے عوامی ٹیکسوں پر پلنے والے ان مملکت و حکومت کے سربراہان اور اسمبلیوں میں موجود ان کے ثناءخوان نام نہاد عوامی نمائندگان کا یہ کردار نہ صرف عوام سے دھوکہ ہے۔

بلکہ اپنے حلف سے انحراف اور آئین سے غداری بھی ہے اسلئے اگر آئین سے کھلواڑ پر سابق آرمی چیف پر غداری کا مقدمہ بن سکتا ہے تو پھر آئین اور قانون سے کھلواڑ کرنے والے اسمبلیوں میں موجودہر فرد پر آرٹیکل 6لاگو کرنا خود اعلیٰ عدلیہ کا کام ‘ اس کی ذمہ داری اور اس کا فریضہ بھی ہے دیکھنا یہ ہے کہ عدلیہ جس قدر آزاد ہے اتنی جرا¿تمند ‘ غیر جانبدار ‘فعال اور قومی و عوامی مفادات کی محافظ بھی ہے یا نہیں۔