دوسرا سعدیہ صدیقی میموریل گرلز انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے شروع ہو گا

Badminton Tournament

Badminton Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور یوتھ ایمپاورمنٹ سوسائٹی کے تعاون سے دوسرا سعدیہ صدیقی میموریل گرلز انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے پانچ اکتوبر تک بدرالحسن فاروقی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔

یہ اعلان ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر غلام محمد خان نے کیا، شرکت کے خواہش مند کالج معین الدین سے بدرالحسن فاروقی اسپورٹس کمپلیکس میں رابطہ کریں، یہ ٹورنامنٹ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی اہلیہ مرحومہ سعدیہ صدیقی کی کھیلوں میں خدمات پیش کرنے پر دوسری مرتبہ منعقد کیا جا رہا ہے۔