مرد خواتین کی عزت کریں ان کے لباس کی نہیں: ودیا بالن

Vidya Balan

Vidya Balan

ممبئی (جیوڈیسک) معروف بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ مردوں کو چاہیے کہ وہ خواتین کے لباس کی نہیں بلکہ ان کی عزت کریں۔

اداکارہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب معاشرے کے مردوں کو اپنے رویے میں تبدیلی لانا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کے افراد کو خواتین کے لباس پر تنقید ترک کر دینی چاہیے اور لڑکیوں کو انکی مرضی و منشا کے مطابق کپڑوں کا انتخاب کرنے دینا چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ صرف فلمی ہیروئین کی بات نہیں کر رہی بلکہ وہ عام لڑکیوں کی بات بھی کر رہی ہیں۔