بطور مینٹور کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے :وسیم اکرم

Wasim Akram

Wasim Akram

لاہور (جیوڈیسک) پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے مینٹور وسیم اکرم کہتے ہیں کہ چیمپئنز کی ٹیم کو کا وننگ کمبینیشن برقرار رکھا گیا ہے اور پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا خوش آئند ہے۔

وسیم اکرم کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بطور مینٹور ان کی ذمہ داری کھلاڑیوں کی کمزوریوں کو سمجھ کر حل کرنا ہے۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ڈریسنگ روم میں پلیئرز سے بات کرکے پریشر کو ختم کریں ، پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں منعقد کرانے کے حوالے سے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا خوش آئند ہے۔

کرکٹ پاکستان میں واپس آرہی ہے ، وسیم اکرم نے مزید کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر حریفوں کے چھکے چھڑانے کے لیے تیار ہیں۔