معراج رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا عظیم معجزہ ہے۔ سہیل اقبال قادری

Layyah

Layyah

لیہ : سہیل اقبال قادری کی زیرصدارت جامع مسجد گلزارمدینہ ریلوے کالونی لیہ میں منعقدہ محفل معراج رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاری احمدرضا باروی نے کہا ہے کہ معراج رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا عظیم معجزہ ہے۔ تمام انبیاء کرام علیہم السلام کومعراج زمین پر ہوئے جبکہ رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کومعراج لامکاں پر ہوئی۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ محمد عمران حیدرنے حاصل کی۔

محمد صدیق پرہار، عمران احمد، عبدالرشید، عمران حیدر، عبدالصمد، علی حسن ، محمد عمیر، محمد رضوان، محمد عثمان، محمد وسیم، شیخ محمد آصف نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ مولانا قاری احمد رضانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معراج کی رات اللہ کی طرف سے سرکار دوجہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوامت کے لیے نماز کا تحفہ عطاء ہوا۔

ہمیں نماز پنجگانہ باجماعت باقاعدگی سے ادا کرنی چاہیے۔ محفل معراج رسول میں حافظ محمد ریاض سیفی، غلام فرید، خادم حسین، محمد جمیل ، محمد خلیل، محمدشبیر، محمد اقبال سمیت مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔