ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

Badin Jamait Islami

Badin Jamait Islami

بدین (عمران عباس) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کی بدین مورجھر فارم پر سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی رہائش گاہ پر ان کے والد جسٹس رٹائرڈ ظفر مرزا کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور جو بھی اس ملک میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھائے گا۔

جماعت اسلامی اس کے ساتھ کھڑی ہوگی، جماعت اسلامی کے امیرنے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے آنے والے بلدیاتی الیکشن پر بھی تبادلے خیال کیا اور اور ملکر کر حکمت عملی طے کرنے پر بھی بات چیت کی، اس موقعے پر اللہ بچایو ھالیپوٹو، فتح خان کھوسہ، عبدلکریم بلیدی، محمد موسیٰ ملاح، عبداللطیف کھوسہ اور محمد علی بلیدی بھی موجود تھے۔