پیغام امن و محبت قومی یکجہتی پاک رینجرز سندھ فٹ بال میچ 5 مارچ کو کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم پر کھیلا جائیگا

Football Match

Football Match

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 61 ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز سندھ کے اشتراک سے پیغام امن و محبت اور قومی یکجہتی پاک رینجرز سندھ فٹ بال میچ مورخہ 5 مارچ 2016ء بروز ہفتہ دوپہر 3 بجے کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم نزد سول ہسپتال کراچی پر کھیلا جائیگا میچ صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کی فٹ بال ٹیم مد مقابل ہوں گی۔

میچ کا افتتاح کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ کرینگے جبکہ اختتامی تقریب میں سندھ رینجرز کے اعلیٰ افسران شرکت کرینگے ۔تقریب میں لیاری کے انٹرنیشنل فٹ بالر سمیت اسپورٹس کی معروف شخصیات شرکت کرینگے۔