آل رسول کی محبت جز ایمان ہے۔ علامہ آغا شبیر الحسن طاہری

MAJLIS SHADAT HAZRAT FATMA ZEHRA

MAJLIS SHADAT HAZRAT FATMA ZEHRA

کراچی (اسٹاف رپورٹر) علامہ آغا شبیر الحسن طاہری نے کہا کہ آل رسول کی محبت جز ایمان ہے ،حضرت خدیجہ الکبریٰ اور حضرت فاطمة الزہرہ ملکة النساء ہیں۔

حضرت خدیجہ الکبریٰ نے رسول خدا ۖ کے ساتھ دین اسلام کی خدمت کی یہاں تک کے دین اسلام کے فروغ کے لئے اپنی پوری دولت وقف کردی شہزادی فاطمہ نے والدہ کی رحلت کے بعد رسول خدا ۖ کے ساتھ شانہ بشانہ ساتھ رہیں اور آپ نے اپنے والد رسول خداۖ کی طرح خطبات دیا کرتی تھیں۔

ان خیالات کا اظہار علامہ آغا شبیر الحسن طاہری نے حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مجلس اعزاء بسلسلہ شہادت حضرت فاطمہ الزہرہ اور بلند درجات درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔علامہ آغا شبیر الحسن طاہری نے مجلس سے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ حضرت فاطمہ الزہرہ خواتین کے لئے مشعل راہ ہیں اس لئے اہلبیت کی محبت جز ایمان ہے۔

حضرت فاطمہ کی سیرت طیبہ دین کے لئے محور و مرکز ہے مجلس کے اختتام پر معروف نوحہ خواں ایس ایم نقی نے نوحہ خوانی کی ۔جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر نجمی حسن نے انجام دیئے۔

جاری کردہ :۔ سیکریٹری اطلاعات
حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان