سول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عظمت شان بہت بلند ہے، علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی

Layyah

Layyah

لیہ: چاہ جھنڈ یروالا میں محمد رمضان کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے کہا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عظمت شان بہت بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ذکر بلند کر دیا ہے۔

اس کاواضح ثبوت یہ ہے کہ گھر گھر، گلی گلی، شہر شہر، گائوں گائوں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محافل سجائی جارہی ہیں۔ بچے بچے کی زبان پر نعت مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے۔

پیر خالد سراجوی، محمود علی سراجوی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔