فیصل آباد کے نمائندہ تخلیق کاروں کا اجلاس نئی ادبی تنظیم تمثیل کا قیام عمل میں لایا گیا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: فیصل آباد کے نمائندہ تخلیق کاروں کا ایک اہم اجلاس ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس میں ایک نئی ادبی تنظیم تمثیل کا قیام عمل میں لایا گیا۔

تنظیم مشاعروں کے ساتھ ساتھ مختلف انفرادی پروگرام بھی پیش کرے گی’ جس میں مقامی اور بیرون شہرسے ممتاز ادبی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ فروغ ادب کے لیے قائم اس تنظیم کا اولین چنائو بھی مکمل کیا گیا۔ جس کے مطابق سرپرست منظور ثاقب’ صدر ثناء اللہ ظہیر ‘ سینئر بائب صدر ظفر عجمی’ نائب صدر گلفام نقوی ‘ جنرل سیکرٹری احمدشہباز خاور’ جوائنٹ سیکرٹری سرور خان سرور ایڈیشنل سیکرٹری’ غلام مرتضےٰ مضطر ‘ انچارج شعبہ نشرواشاعت خرم یاسین۔

جبکہ مجلس عاملہ میں چیئرمین گلزار ملک دیگر اراکین مجلس عاملہ میں بسمل شمسی ‘ نصرت صدیقی ‘ عنبرین اشعر’ ثمینہ نشیب اور اجمل سروش کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔ تنظیم کا پہلا پروگرام ایک بھرپور محفل مشاعرہ کی صورت میں منعقدہوگا جس میں معروف شعراء کرام اپنا کلام سنائیں گے۔