محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج اور اگلے 2 روز کے دوران کشمیر، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختو نخوا کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ پنجاب کے شہروں ملتان اور چیچہ وطنی میں رات گئے بارش ہوئی۔

چیچہ وطنی میں بائی پاس روڈ پر ہوٹل کی چھت گرنے سے 1شخص جاں بحق اور 4افراد زخمی ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوہ سلیمان پر جاری بارشوں کے باعث برساتی ریلے دریائے سندھ میں داخل ہونگے، جس سے گدو بیراج پر پانی کا بہاؤ بڑھے گا۔

آج اور آئندہ 2 دنوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، ڈی جی خان، پشاور، مالاکنڈ ایجنسی، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان اور فاٹا میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔