محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں پھر طوفان کی پیش گوئی کر دی

Weather

Weather

لاہور (جیوڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری خبردار ہوشیار۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پھر طوفان کی پیشگوئی ۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے تیز ہواؤں کی شدت گزشتہ شب کے طوفان سے کم ہو گی۔

بدھ کی شب ہونے والی بارش کے بعد شہر اقتدار کا موسم خوشگوار رہا۔ خیبر پختونخوا ، بالائی اور جنوبی پنجاب، کوئٹہ، ژوب گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ نوابشاہ گرم ترین مقام رہا جہاں پارہ 45 ڈگری رہا۔ بہاولنگر میں 44 درجے گرمی پڑی۔ لاہور میں سارا دن تپتے سورج کا راج رہا اور 42 درجے پارہ نے شہریوں کو نڈھال کئے رکھا۔

کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔