میٹرو بس پہ تنقید کرنے والے آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میٹروبس پہ تنقید کرنے والے آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں اورنج لائن منصوبے کے متا ثرین کو معاوضوں کی ادائیگی منصفانہ ہو گی۔

لاہور میں وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف کاکہنا تھا کہ میٹرو ٹرین پنجاب کا نہیں پورے پاکستان کا منصوبہ ہے۔ اورنج لائن منصوبے کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی منصفانہ ہو گی۔

وزیر اعلی شہباز شریف نے ہدایت کی معاوضے کی ادائیگی کے لیے فوری الگ الگ کیمپس بنائے جائے، کسی کا حق نہیں مارا جائے گا،، معاوضے کی ادائیگی کے عمل کی ذاتی طور پہ نگرانی کروں گا۔