میکسیکو: کولیما آتش فشاں نے دھماکوں کے بعد راکھ اگلنا شروع کر دی

Colima Volcano

Colima Volcano

میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) کولیما آتش فشاں نے دو دھماکوں سے رواں سیزن لوگوں کو ایک بار پھر اپنی طرف متوجہ کر لیا۔

کولیما کے آس پاس کے دیہات راکھ کے بادلوں اور دھوئیں اٹ گئے۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ علاقوں کی طرف نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

پہلے دھماکے کے بعد آتش فشاں سے پندرہ سو فٹ کی بلندی تک راکھ اور دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں جبکہ ایک گھنٹے کے بعد ہونے والے دھماکے کے بعد آتش فشاں سے نکلنے والے راکھ اور دھوئیں کا رخ جنوب مغرب کی طرف تھا۔