میکسیکو میں منشیات فروش گینگ کا سرغنہ دوبارہ گرفتار

Mexico Leader, Arrested

Mexico Leader, Arrested

میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) میکسیکو میں منشیات فروش گینگ کے سرغنہ کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا،6 ماہ پہلے جیل کے باتھ روم سے سرنگ کے راستے فرار ہوا تھا،میکسیکو کے صدر نے جوکوئین گزمین کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

حکام کے مطابق گزمین کو آبائی ریاست سے گرفتار کیا گیا، جوکوئین گزمین کو 1993 ء میں 20 سال کی سزا دے کر جیل بھیجا گیا تھا ،لیکن وہ8 سال بعد جیل سے فرار ہو گیا۔

کوئین گزمین کو 2014ء میں دوبارہ گرفتار کیا گیا تو وہ6 ماہ پہلے جیل کے باتھ روم سے سرنگ کے راستے پھر فرار ہو گیا تھا،جسے اب تیسری بار گرفتار کیا گیا ہے۔ امریکا نے گرفتاری کی اطلاع پر 50 لاکھ ڈالر انعام مقرر کیا تھا۔