میکسیکو: لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 48 تک پہنچ گئی

Mexico Land Sliding

Mexico Land Sliding

میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو کے صوبوں پیوبلو اور ویراکروز میں شدید ٹراپیکل طوفان ایرال کے نتیجے میں لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 48 تک پہنچ گئی ہے۔ صوبہ پیوبلو کے گورنر رائفائل مورینووال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مزید 9 افراد کی لاشیں ملنے سے ہلاکتوں کی تعداد 48 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبہ ویراکروز کے گورنر جاوئیر ڈوارٹ نے بھی اخباری نمائندوں کے لئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ نے طغیانی کے قریب نہروں کو نگاہ میں رکھا ہوا ہے اور ایک ہزار 230 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف ملک کے شمالی باجا کیلیفورنیا جزیرہ نما کو متاثر کرنے والے جاوئیر طوفان کی شدت میں کمی آنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

باجا کیلی فورنیا جزیرہ نما کے گورنر کارلوس مانڈوزا کے مطابق طوفان کی وجہ سے علاقے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ جاوئیر طوفان کے رُخ کا امریکہ کی ریاست آریزونا کی طرف تبدیل ہونے کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔