میکسیکو : فورسز کے ساتھ مقابلے میں منشیات فروش گینگ کے 42 ارکان ہلاک

Mexico Police

Mexico Police

میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) مقابلہ میکسیکو کی مغربی ریاست میچواکان اور جالیسکو کی سرحد پر ایک فارم میں ہوا۔ مقابلے میں جالیسکو نیو جینریشن گینگ کے بیالیس ارکان اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا۔

فورسز نے ایک سو بائیس ہیکٹر پر پھیلے فارم کی تلاشی لی لیکن مزید کوئی لاش یا ثبوت حاصل نہ کر پائے۔ پولیس کے مطابق رواں برس مارچ سے یکم مئی تک گینگ نے بیس اہلکار ہلاک کئے۔

گینگ کے ارکان نے یکم مئی کو ایک فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا جس میں چھ فوجی ہلاک ہوئے۔