میاں عرفان صدیق کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام

Mian Arfan Saddique,lunch

Mian Arfan Saddique,lunch

فرانس، ایبٹ آباد (میاں عرفان صدیق) اے آر وائی نیوز فرانس کے کیمرہ مین میاں عرفان صدیق کی ایبٹ آباد آمد پر مسلم لیگ ق فرانس کے سرکردہ راہنماچوہدری منیر احمد وڑائچ کے بڑے بھائی کرنل اشتیاق سہیل نے پرتپاک استقبال کیا، انہوں نے میاں عرفان صدیق اور ان کے ماموں گوجرانوالہ کے معروف بزنس مین چوہدری اشتیاق احمد شاد کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ ایبٹ آبادمیں شاندار ظہرانے کا اہتمام کیا۔

شرکت کرنے والوں میں گوجرانوالہ کے معروف بزنس مین چوہدری اشتیاق احمد شاد، ایبٹ آباد کے معروف بزنس مین میاں شبیر، گجرات کے معروف بزنس مین شفقت حسین اور ان کے ہمرہ ان کے ساتھی محمد اختر، محمد سلیم شامل تھے۔