میاں چنوں : بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر ٹرین کی ٹکر سے باپ بیٹی جاں بحق

Accident

Accident

میاں چنوں (جیوڈیسک) محمد شبیر اپنے بچوں کے ساتھ نواحی گاؤں 45 پندرہ ایل میں دعوت میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر اس کی گاڑی ملتان سے لاہور جانے والی موسیٰ پاک ٹرین کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں محمد شبیر موقع پر جاں بحق۔

جبکہ اس کی چھ سالہ بیٹی مناہل اور پانچ سالہ بیٹا نعمان شدید زخمی ہو گئے، جنہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میاں چنوں پہنچایا جہاں چھ سالہ مناہل دم توڑ گئی۔

جبکہ پانچ سالہ نعمان کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔