میاں چنوں: زائرین کی بس الٹ گئی، 14 افراد جاں بحق، 35 زخمی

Mian Channu

Mian Channu

میاں چنوں (جیوڈیسک) گوجرانوالہ سے شور کوٹ جانے والی زائرین کی بس چھب کلاں کے قریب تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گی، جس کے باعث 14 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 3 خواتین اور 11 مرد شامل ہیں۔

زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ اسپتال وہاڑی متقل کر دیا۔ زخمیوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیو اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔