میاں احسان باری کا موجودہ زلزلے سے شدید تباہی پر اظہار افسوس

Mian Ehsan Bari

Mian Ehsan Bari

بہاولنگر : قائد اللہ اکبر تحریک ڈاکٹر میاں احسان باری نے موجودہ زلزلے سے شدید تباہی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پوری قوم کو توبہ و استغفار اور خدائے عز و جل کے آگے سر بسجود ہو کر گڑگڑاتے ہوئے اپنے تمام کردہ ونا کردہ گناہوں کی معافی مانگنے کی التجا کی ہے انہوں نے قدرتی آفات، زلزلوں، آندھیوں، طوفانوں،س یلابوں کے مضمرات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمیشہ اسی وقت آتے ہیںجب ہم گناہوں کی قعرمذلت میں مکمل گر چکے ہوں کہ زلزلوں کی تاریخ بھی اس کی شاہد ہے1935 کا زلزلہ جس میں کوئٹہ شہر مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھااس کی بعد از تباہی جب کھدائی کی گئی تو دیگر وجوہات کے علاوہ ایک وجہ تو وہ لازماً بنی ہو گی جس میں کھدائی کے دوران مشہور خاندان کی جودو لاشیں ملیں ان میں سگی بہن اور سگا بھائی حالت زنا میں مردہ نکالے گئے تھے۔

اسی طرح سے چند سال پہلے آنے والاسمندری طو فان جسے سونامی کا نام دیا گیا تھا اس میں وہی سمندر کا کنارہ غرقاب ہو کر مکمل تباہ ہو گیا تھاجہاں پر دنیا بھر کے عیاش واوباش سرمایہ پرست سود خور بھیڑیے بد کاریاں و بد فعلیاں کرتے تھے یہاں تک کہ مشہور تھا کہ یہاں کم سن اور نا با لغ معصوم بچیاں بھی ہمہ قسم نشئیوں اور بے غیرتوں کا نشانہ بنتی تھیں کسی معصوم نابالغ بچی کی آہیں آسمان سے ٹکرائی ہوں گی تو خدائے عز وجل کی غیرت نے جوش مارااور پورا میلوںکا علاقہ ہی غرقاب کرکے صفہ ہستی سے مٹا ڈالادنیاکی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے قوم لوط و قوم فرعون کے حشر بھی ہمارے سامنے ہیں خدا تعالیٰ چاہیں تو آسمان سے بارش کے قطروں کی جگہ پتھروں کی صورت اولے برسادیں اور ہم گناہ گارو ں کا بھر کس نکل جائے اس لیے خدا کے غضب دینے والے کاموں سے مکمل احتراز کرتے ہوئے توبہ و استغفار کرنا چاہیے ڈاکٹر باری نے مزید کہا کہ جس مقصد کے لیے خدا تعالیٰ نے ہمیں دنیا میں بھیجا تھا وہ خدائی حکم ہم بالکل پورا نہیں کر رہے۔

بلکہ بھول چکے ہیں ہمارا اصل کام تو خدا کی زمین پر خدا کی حکومت قائم کرنا تھامگر ہم خود اقتداری لالچوں میں غرق ہو چکے ہیں اور مال بنانااور اسے بیرون ملک جمع کروانا ہی سیاست دانوں کا و طیرہ بن چکا ہے جس پر ہمیں ابائوٹ ٹرن لیکر اللہ اکبراللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے نکل پڑنا چاہیے اور ہندو بنیئوں کی طرف سے جس گائے کے ذبح کرنے اوراس کا گوشت کھانے پر پابندی لگائی اور مسلمانوں کی قتل و غارت گری کی جارہی ہے اسی گائے کے نشان پرآئندہ انتخابات میں مہریں لگا ڈالنی چاہیں تاکہ اللہ اکبر کی تحریک ہی کامیاب ہو اور ملک مکمل اسلامی فلاحی مملکت بن جائے خدائے لم و یزل ہمیں معاف فرما کر ہماری ہر قسم کے عذابوں سے حفاظت فرمائیں۔

ADDRESS:Bari House,Bari Road Canal Colony,Haroonabad,Distt:Bahawal Nagar(Punjab)Pakistan
Contacts Dr.Ihsan Bari:0300–0315–0321–0332–0333–0345–6986900 web:www.allahoakbar-tehreek.com,,Facebook.com/allahoakbartehreek-Twitter.com/drmianihsanbari
,drahsanbari@gmail.com,mianihsanbari@gmail.com,drmianihsanbari@gmail.com